ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا چائنہ سکیم گجرپورہ کا دورہ، ملکیتی پراپرٹیز کا جائزہ

جمعہ 20 جون 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے چائنہ سکیم گجرپورہ کا دورہ کر کے اپنی ملکیتی جائیدادوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر تعمیراتی ملبہ ڈالنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایل ڈی اے،واسا اور ضلعی انتظامیہ کو مل کر فوری ملبہ ہٹانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

طاہر فاروق نے ادارے کی ملکیتی پراپرٹیز پر بورڈز اور فینس لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈائریکٹر ہائوسنگ کو ایل ڈی اے کے پلاٹ فوری کلیئر کرانے کی بھی ہدایت کی۔ڈی جی نے کہا کہ سر کاری پراپرٹیز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے نالہ کے اطراف سڑک پر سٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کرانے اور ہائوسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کو متعلقہ سکیم میں مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :