ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کابجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 20 جون 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت، دیکھ بھال،ہائی ٹینشن ،لوٹینشن فیڈرز کے مینٹینینس ورکس اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے21اور22جون2025 (بروزہفتہ،اتوار)کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

(جاری ہے)

صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بک پیج میپکو ٹوڈے سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :