ڈی آئی جی آپریشنز کا جامع مسجد نور احمد اور اپنےآفس میں کھلی کچہریوں کا انعقاد،شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیے

جمعہ 20 جون 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے84تھانوں کی حدود میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہریاں لگائی گئیں ہیں۔مساجد میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نوراحمد عابد مارکیٹ اور اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایس پی سول لائنز اور متعلقہ افسران موقع پر موجودتھے۔ فیصل کامران نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ درخواستوں پر کاروائی یقینی بنانے کے لیے فیڈ بیک سیل قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزعوامی مسائل سنتے ہیں۔ شہری بلاجھجھک دفاتر و تھانوں میں تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :