سرگودھا سمیت ملک بھر میں یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

ہفتہ 21 جون 2025 12:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سرگودھا سمیت ملک بھر میں یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اور مساجد میں سیمینار اور شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروق کے موقع پر متعدد مساجد میں عظمت صحابہ کانفرنسز و سیمینار اور مرکزی عید گاہ سے ریلی نکالی جائے گی جس کے انتظامات کے لئے منعقدہ علما کرام کے اجلاس میں مقررین کا کہنا ہے کہ دیگر ایام کی طرح صحابہ کرام کے ایام کو سرکاری طور پر منانے کا اہتمام کیا جانا ضروری ہے اس حوالہ سے یکم محرم کو ریلی نکال کر یوم حضرت عمر فاروق کو عیقدت واحترام کے ساتھ منانے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں عظمت صحابہ اور تحفظ ناموس رسالت کو بیدار کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ واہلبیت کی تعلیمات سے روشناس ہو سکیں۔

اس حوالہ سے پولیس نفری کو تعینات کر کے سیکورٹی انتظامات مکمل کئے جائینگے۔