کیچ ،لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی

ہفتہ 21 جون 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)کیچ کے علاقے میں لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو کیچ کے علاقے دشرت کراس تنگ سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت منور ولد بیگ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔