ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،محرم الحرام اور عاشور کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اتوار 22 جون 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی اور انتظامات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی مشترکہ صدارت میں اتوار کے روز اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران بھی شامل تھے، محرم اور عاشور کے پرامن انعقاد کے لیے تفصیلی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، جہاں امن کمیٹی کے ممبران نے امن، رواداری اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ شرکا نے نفرت اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اے سیز کی فیلڈ موجودگی کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ جلوس کے راستوں کی صفائی اور پیچ ورک سمیت سٹریٹ لائٹس کی بحالی پر بھی کام کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے امن کمیٹی کو ضلعی انتظامیہ کی انفورسمنٹ فورس قرار دیا، جبکہ ڈی سی سید موسی رضا نے انہیں امن کے سفیر قرار دیا۔ عاشورہ سے قبل تمام تیاریوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :