وائس چیئرمین واسا کا شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا

اتوار 22 جون 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا- وائس چیئرمین واسا نے شادباغ ، شادی پورہ اور محمود بوٹی ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیااور نکاسی آب کے نظام، مشینری کی فعالیت اور آپریشنل سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا-اس موقع پر ڈائریکٹر احمد حسین ، ایکسیئن سلمان نثار اور کاشف رسول سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے - وائس چیئرمین واسا کو مون سون تیاریوں، فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹی روٹیشن، جنریٹرز کی دستیابی، اور برسات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ پلان بارے بریفننگ دی گئی-وائس چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر مشینری مکمل فعال رکھیں۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران صفائی کے عمل، ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں اور جنریٹرز پر ایندھن کی موجودگی سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا-

متعلقہ عنوان :