وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت راولپنڈی/اسلام آباد کے ممتاز علماء ومشائخ کا اجلاس پیر کو ہوگا

اتوار 22 جون 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) محرم الحرام 1447 ہجری میں امن و امان اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت راولپنڈی/اسلام آباد کے ممتاز علماء ومشائخ کا اجلاس (کل) پیر کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ اجلاس آج پیر 23 جون کو وزارت مذہبی امور (کوہسار بلاک) کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔ جس کے بعد پریس کانفرنس دن 12:30 بجے ہو گی۔