جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں دینا علمی ترقی کی نمایاں علامت ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر

پیر 23 جون 2025 11:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج (جی سی)وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 10 پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں دی گئیں، جو ادارے کی علمی ترقی کی نمایاں علامت ہے۔ کانووکیشن کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن میں کل 1785طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔

اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے بی ایس کی 1474، ایم اے/ایم ایس سی کی 146 اور ایم فل/ایم ایس کی 92 طالبات کو بھی ڈگریاں عطا کی گئیں۔انہو ں نے کہا کہ میں ڈگریاں حاصل کرنے والی تمام طالبات ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ خواہش اور دعا ہے کہ ڈگریاں حاصل کرنے والی طالبات جب عملی زندگی میں قدم رکھیں تو وہ اچھے انسان ثابت ہوں، سچ بولیں، محنت کریں، اپنے وطن عزیز، ملک اور قوم کے لیے اچھے شہری ثابت ہوں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والی طالبات موجودہ اور آنے والی طالبات کے لیے رول ماڈل ہیں لہٰذا آپ لوگ بھی محنت کریں اور دل لگا کر پڑھیں انشااللہ ایک دن آپ بھی ضرور جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے ڈگری حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات اپنی قابلیت کو ثابت کریں اور آگے بڑھتے چلے جائیں۔انہوں نے مذید کہا کہ کا نووکیشن انتہائی خوش اسلوبی سے انجام پذیر ہوا جس پر تمام منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :