
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،نوجوان پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
منگل 30 ستمبر 2025 15:48

(جاری ہے)
تقریب میں صوبائی وزرامیر سلیم احمد کھوسہ، راحیلہ حمید درانی، میر صادق عمرانی اور رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و کالجز صالح محمد بلوچ، سابق سیکرٹری حافظ محمد طاہر، کالج کی پرنسپل سعدیہ فاروقی سمیت دیگر اعلی حکام اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیراعلی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ایک خودکش حملہ آور اور چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی، پولیس، ایف سی، لیویز، عام شہری اور ہزارہ برادری کے وہ افراد جنہوں نے امن وامان اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہماری تاریخ کے حقیقی ہیرو ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ زہری میں جاری آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ناظمہ طالب نے تعلیم کی خدمت کیلئے کراچی سے کوئٹہ کا رخ کیا لیکن انہیں بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ اسی طرح جسٹس نواز مری کو شہید کیاگیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ سرینا چوک کو شہید جسٹس نواز مری کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ شہدا کی یاد ہمیشہ زندہ رہے۔ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ایسا تعلیمی ماحول پیدا کیا جائے گا جہاں دنیا کے کسی بھی حصے سے ماہرین تعلیم آن لائن لیکچرز دے سکیں گے۔ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں اضافی کلاسز تعمیر کی جائیں گی اور طالبات سے کیے گئے 500 لیپ ٹاپ دینے کے وعدے کی تکمیل بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں کیونکہ یہ ریاست سب کی مشترکہ امانت ہے۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے تلاوت، ملی نغمہ اور اسٹیج فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لیے نقد 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملی نغمہ پیش کرنے والی طالبہ گلوکاری کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی ہے تو ان کے تمام اخراجات وہ برداشت کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ناظمہ طالب ان کی استاد تھیں اور وہ پہلی خاتون استاد تھیں جنہیں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سے آنے والے اساتذہ نے بلوچستان میں علم کے چراغ جلائے لیکن دہشتگردی نے انہیں ہم سے چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے الفاظ بلوچستان حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کابینہ تعلیم کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہاں کی طالبات مستقبل میں پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔مزید قومی خبریں
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی 4 طالبات کے لئے نقد انعام کااعلان
-
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،نوجوان پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
چیچہ وطنی ، سبزی منڈی میں چائے کے ایک اسٹال پرگیس سلنڈرپھٹنے سے13 سالہ بچے اورخاتون سمیت 4 ، افرادزخمی
-
میو ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی بحفاظت بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار
-
لاہور،ڈیفنس فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلے میں 2زیر حراست ملزمان ہلاک
-
ٹرمپ بیس نکاتی امن منصوبے کی آڑ میں غزہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتاہے‘ جاوید قصوری
-
بابا گورونانک کا 556واں جنم دن ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے تیاریاں عروج پر
-
راولپنڈی‘ 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
سندھ کے سینئر وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر مایوسی کا اظہار
-
لاہور، ستمبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.