چیچہ وطنی ، سبزی منڈی میں چائے کے ایک اسٹال پرگیس سلنڈرپھٹنے سے13 سالہ بچے اورخاتون سمیت 4 ، افرادزخمی

منگل 30 ستمبر 2025 14:25

چیچہ وطنی ، سبزی منڈی میں چائے کے ایک اسٹال پرگیس سلنڈرپھٹنے سے13 سالہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) چیچہ وطنی کی سبزی منڈی میں چائے کے ایک اسٹال پر گیس سلنڈر پھٹنے سے13سالہ بچے اور خاتون سمیت4،افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسٹال پر پڑا ہوا سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے 25سالہ سبزی فروش کامران،46سالہ خاتون نصرت بی بی،40سالہ آصف اور13سالہ بچہ سفیان لوہے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :