ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

ملین بیرل سے زیادہ تیل روزانہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے،رپورٹ

پیر 23 جون 2025 12:14

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس اقدام کا حتمی فیصلہ ملک کے اعلی ترین سکیورٹی ادارے کی منظوری سے مشروط ہے۔ اس آبنائے کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔ اس کے ذریعے تقریبا 20 فیصد عالمی تیل اور گیس کا بہا ئوہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران اور سلطنت عمان کے درمیان آبنائے ہرمز، جس کی چوڑائی تقریبا 55 کلومیٹر ہے، عالمی تیل کی برآمدات کے لیے ایک بڑا جہاز رانی کا راستہ ہے۔

21 ملین بیرل سے زیادہ تیل روزانہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ مائع قدرتی گیس کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ یہاں سے گزرتا ہے اور اسطرح یہ دنیا کے حساس ترین چوکیوں میں سے بن جاتی ہے۔ جیسے جیسے تنائو بڑھ رہا ہے شپنگ کمپنیوں نے اس آبنائے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے اور بحری جہازوں کے لیے انشورنس کی شرح 60 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔