Live Updates

امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی

پیر 23 جون 2025 22:59

امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی
دوحا، واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ احتیاط کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں، تاہم اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب امریکا نے اتوار کے روز ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔

اس کے بعد سے خطے میں موجود امریکی اڈوں پر ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔گزشتہ ہفتے بھی امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور دیگر امریکی شہریوں کو ’’زیادہ احتیاط‘‘ برتنے کی ہدایت کی تھی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات