
تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن
پیر 23 جون 2025 23:33

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیاں نے پیوٹن کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور سلام بھیجے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور روس مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے اپنے مؤقف کو ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے وزیر خارجہ کو ماسکو بھیجا ہے تاکہ صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکا کے حالیہ بڑے حملوں کے بعد مزید مدد کی درخواست کی جا سکے۔ایک سینئر ذریعے نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، خامنہ ای کا خط پیوٹن تک پہنچائیں گے جس میں روس کی حمایت طلب کی گئی ہے۔ایرانی ذرائع کے مطابق اب تک روس کی حمایت ایران کو کافی نہیں لگی اور تہران چاہتا ہے کہ پیوٹن، اسرائیل اور امریکا کے خلاف ایران کی زیادہ کھل کر حمایت کرے، ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کی مدد چاہتا ہے۔کریملن نے تصدیق کی تھی کہ پیوٹن، عراقچی سے ملاقات کریں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ملاقات میں کن امور پر بات چیت ہو گی۔کریملن کے مطابق امریکا کے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے نے تنازع میں شامل فریقین کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے ساتھ کیا ہوا ہے اور آیا وہاں تابکاری کا کوئی خطرہ موجود ہے یا نہیں۔دمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو حملے سے قبل آگاہ نہیں کیا، اگرچہ دونوں کے درمیان عمومی طور پر امریکی فوجی مداخلت کے امکانات پر بات چیت ضرور ہوئی تھی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ روس کیا کرنے کو تیار ہے، تو دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے ثالثی کی پیشکش کی ہے، اور اب یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا درکار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی کو خام تیل کی فراہمی روک دی
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو سترہ سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، صحافی کا انکشاف
-
برطانیہ نے اے آئی سے لیس چند سیکنڈز میں دل کی بیماریاں شناخت کرنے والا جدید اسٹیتھو اسکوپ تیار کر لیا
-
افغانستان: زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 1124 ہو گئیں ، 3251 زخمی
-
دنیا بھر کے جوہری ری ایکٹرز نے 2024 میں 2667 ٹیراواٹ آور بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈبلیو این اے
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
-
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے متجاوز
-
روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.