ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی پی او ڈیرہ سے انجمن تاجران کے وفود کی ملاقات،تاجران کا ڈکیتیوں و چوروں کیخلاف ڈیرہ پولیس کی کامیابیوں پر خراج تحسین

پیر 23 جون 2025 17:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈرہ اسماعیل خان ()ڈی پی او ڈیرہ سے انجمن تاجران کے وفود نے ملاقات،تاجران نے ڈکیتیوں و چوروں کیخلاف ڈیرہ پولیس کی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کی کہ قیام امن کیلئے تاجران کا کردار کلیدی ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے اپنے دفتر میں انجمن تاجران کے وفود سے ملاقات کی ، تاجران میں چوہدری جمیل ، سہیل اعظمی ، حاجی رمضان ، شریف چوہان ، خالد ناز، فضل الرحمن بلوچ، حاجی اشرف، عرفان بیٹنی سمیت دیگر شریک تھے، انجمن تاجران نے ڈکیتیوں و چوروں کیخلاف ڈیرہ پولیس کی کامیابیوں پر خراج تحسین اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ڈیرہ نے انجمن تاجران کے رہنماں کا شکریہ ادا کیا اور آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تاجران نے سیکورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں ۔ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ قیام امن کیلئے تاجران کا کردار کلیدی ہوتا ہے ۔محرم الحرام کے میں انجمن تاجران اپنا کردار ادا کریں شہر میں امن و امان کا قیام عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے ۔عوام الناس بالخصوص تاجر برادری پولیس سے تعاون کریں ۔\378