ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا کا تھانہ سلانوالی کا دورہ

پیر 23 جون 2025 17:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے تھانہ سلانوالی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کی سیکورٹی ، صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک رومزاور تھانہ جات کے ریکارڈزکا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او سے حوالات میں بند ملزمان کے بارے میں بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، شہریو ں سے عزت واحترام سے پیش آئیں، شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں کیونکہ ہم نے اپنے تھانوں کو عوامی خدمات کا مرکز بنانا ہے،عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :