ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان کا ٹی بی کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ

پیر 23 جون 2025 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبائی منیجر ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی نے پروگرام کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی منیجر ڈاکٹر اویس بلوچ، ایس پی پی او ڈاکٹر بلال خان، ڈی آر ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وحید کاکڑ اور ڈاکٹر خالد شہی بھی موجود تھے۔ڈی جی ہیلتھ نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ٹی بی کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :