کاہنہ ، خاوند کا حاملہ بیوی پر تشدد، بچہ دم توڑ گیا

پیر 23 جون 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)کاہنہ کے علاقے میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پرحاملہ بیوی پر تشدد کیا جس سے پیٹ میں موجود بچہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وارڈ نمبر 6 کی رہائشی شگفتہ پر اس کے شوہر خالد نے تشدد کیا،تشدد سے خاتون کے پیٹ میں 6 ماہ کی بیٹی دم توڑ گئی،متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :