اسرائیلی بم باری کے بعد ایرانی ٹیلی وژن کی نشریات منقطع ہونے کی تصاویرجاری

منگل 24 جون 2025 14:48

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)میڈیا نے ایسی تصاویر نشر کیں جن میں اسرائیلی بم باری کے بعد ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات بند ہوتی ہوئی دکھائی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے تہران میں ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مرکزی دفتر کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث براہِ راست نشریات منقطع ہو گئی تھیں۔ یہ بات ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے خود بتائی تھی۔