دیر لوئر،اے ڈی سی جنرل کے زیر صدارت قیمتوں کی نظرثانی کمیٹی کا اجلاس

منگل 24 جون 2025 14:58

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا تھا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پرائس کنٹرول،ڈیجیٹل اسکیلز اور صفائی اور معیار کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اے ڈی سی جنرل نے تمام اسسٹنٹ کمشنران کو مقررہ نرخوں کو کنٹرول کرنے،صفائی ستھرائی اور معیاری اشیاء کی نگرانی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد صارفین کے تحفظ اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو یقینی بناتے ہوئے ضروری اشیاء کو مناسب قیمتوں پر دستیاب کرانا ہے۔\378