دائود گلوبل فائونڈیشن کی جانب سے مستحق مریضوں کو 24عدد وہیل چیئرزفراہم

منگل 24 جون 2025 17:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) دائود گلوبل فائونڈیشن کوئٹہ نے مستحق مریضوں کو 24عدد ویل چیئرزفراہم کیں۔منگل کو دائود گلوبل فانڈیشن کی صدر محترمہ تارا ازرہ داود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹراما سینٹر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کا دورہ کیا اور مستحق مریضوں کے لیے 24 عدد وہیل چیئرز عطیہ کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے فانڈیشن کی اس انسان دوست کاوش کو سراہتے ہوئے محترمہ تارا ازرہ داود اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عطیے سے ان مریضوں کو بڑی سہولت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :