امریکا،عدالت کا ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ

منگل 24 جون 2025 21:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق فیصلہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی ہے۔