ئ*شناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف سابق بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کی درخواست نمٹا دی گئی

منگل 24 جون 2025 21:20

) لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف سابق بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کی درخواست نادرا کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ نادرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سمیر کھوسہ نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نو کے کیس میں چھ سال سزا ہوئی، نادرا نے سیاسی بنیادوں پر شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے، نادرا حکام نے شناختی بلاک کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں، شناختی کارڈ بلاک ہونے کا پتہ نجی بنک اکائونٹ غیر فعال ہونے سے پتہ چلا، عدالت بینک کواکائونٹ بحال کرنے کا حکم دے۔