ں*جیل میں سہولیات: سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 24 جون 2025 21:20

ة لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جیل میں اے کلاس اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم نو مئی کیس میں جیل میں قید ہیں، سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو ان کے عہدے کے مطابق سہولیات نہیں دی جا رہیں، جاوید اکرم کو ذاتی معالج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی، عدالت سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ملٹری ٹرائل کورٹ سے سزا کے فیصلے کی نقول نہ دینے کیخلاف درخواست پردرخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔