سیالکوٹ، گزشتہ روز نہر میں ڈوبنے والے ماموں بھانجا میں سے 27 سالہ عطااللہ کی لاش کو ڈھونڈ کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا

منگل 24 جون 2025 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سیالکوٹ میں گزشتہ روز نہر میں ڈوبنے والے ماموں بھانجا میں سے 27 سالہ عطااللہ کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈھونڈ کر لواحقین کے سپرد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز موترہ نہر کے پل کے قریب ماموں بھانجھا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن کی لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری تھا۔ 19 سالہ رضوان کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری رہا جس کو اندھیرا ہو جانے کہ باعث عارضی طور ہر بند کر دیا گیا، لاش کی تلاش کل دوبارہ شروع کی جائے گی۔