وزیر اعلی حاجی گلبر خان کا سوشل ایکٹیویسٹ یاور عباس اور انکے دوست کے ٹریکنگ کے دوران لاپتہ ہونے کا نوٹس

منگل 24 جون 2025 23:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سوشل ایکٹیویسٹ یاور عباس اور انکے دوست کی ٹریکنگ کے دوران لاپتہ ہونے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو انکی تلاش کا کام فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ یاور عباس اور انکے دوست کو ریسکیو کرنے کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ عنوان :