لاہور میں انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن ،21ٹرک سامان ضبط

مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، 2500 سے زائد تجاوزات ہٹائی گئیں

بدھ 25 جون 2025 02:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن کے دوران 21ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ، لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، 2500 سے زائد تجاوزات ہٹائی گئیں۔نولکھا، دہلی دروازہ اور واہگہ ٹائون سے تجاوزات کا صفایا،گڑھی شاہو، جوبلی ٹائون اور شاہ عالم مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن،انارکلی، کرشن نگر اور دروغہ والا سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔

(جاری ہے)

گرین فورٹ، سوتر مل سٹاپ اور الرحمن گارڈن سے تجاوزات کا صفایا،باٹا پور، مناواں، رام پورہ اور اٹوک اعوان میں بھی انسداد تجاوزات کارروائیاں کی گئیں ۔ انسداد تجاوزات کاروائیوں میں 21ٹرک سامان ضبط اور شہر بھر سے سینکڑوں بینرز، پوسٹرز اور سٹریمرز ہٹا دیئے گئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے اہم آپریشن جاری ہے، تجاوزات کے خلاف مہم سے شہر کی خوبصورتی لوٹ آئی، وزیراعلی پنجاب کا لاہور کو تجاوزات فری بنانے میں گہری دلچسپی، لاہور وسیع گلیوں اور سڑکوں کی طرف بڑھ رہا ہے، تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :