بین الاقوامی اصولوں کے تحت مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کو تیار ہیں ، ایران

بدھ 25 جون 2025 10:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ایران نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق یہ بات ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کو تیار ہے مگر یہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے،ہم نے کبھی اپنے حق سے باہر کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوست اور برادر ممالک کی طرف سے کسی بھی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔