ایران حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ افشا ہونے پر ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،ردعمل

بدھ 25 جون 2025 11:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے امریکی میڈیاپر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔