ایبٹ آباد پولیس لائن کے شمریز عباسی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک،ڈی پی او نے بھی شرکت کی

بدھ 25 جون 2025 14:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ایبٹ آباد پولیس لائن کے جنرل گودام کے انچارج شمریز عباسی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مرحوم کے ورثاسے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مرحوم کے ایصال و ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال خان، ایس پی ایف آر پی سعید اختر، ایس پی کینٹ راجہ محبوب، ایس پی حویلیاں اشتیاق خان سمیت دیگر افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :