محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

بدھ 25 جون 2025 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے باسمتی اقسامسپر گولڈ،سپر باسمتی 2019،سپرباسمتی،باسمتی515،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی، پی کے1121 ایرومیٹک،نیاب باسمتی2016اور نور باسمتی کی کاشت25 جون تک جبکہ شاہین باسمتی اورکسان باسمتی کی30جون تک کاشت مکمل کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موٹی اقسام اری6، کے ایس282، کے ایس کے 133، نیاب اری9،نیاب 2013اورکے ایس کے434کی کھیت میں پنیری کی منتقلی7 جولائی تک مکمل کر لیں۔ دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہرگز کاشت نہ کریں ۔دھان کی فصل کو بکائنی اور دیگر بیماریوں سے بچانے کے لئے بیج کو کاشت سے پہلے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔

(جاری ہے)

اگر کدو کے طریقہ سے پنیری کاشت کرنا ہو تو بیج کی مقدار سے سوا گنا زیادہ پانی لیں اور اس میں محکمہ زراعت کا زہر کی سفارش کردہ مقدارحل کریں اور بیج کو اس محلول میں 24گھنٹے کے لیے بھگو دیں اس کے بعد بیج کو نکال کر سایہ دار جگہ پر رکھ کر دبو دیں اور چھٹے کے لئے تیار کر لیں۔ اگرخشک طریقہ سے پنیری کاشت کرنا ہو تو کاشت سے دو ہفتے قبل خشک بیج کو زہرلگالیں۔

بیج کی تیاری کے لئے اس کو 24گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں اور پھر سایہ دار جگہ میں فرش پر انڈیل کر 15تا20 کلو گرام کی ڈھیریوں میں رکھیں اور گیلی بوریوں سے ڈھانپ دیں یعنی دبو دیں۔ دن میں دو تاتین مرتبہ بیج پر پانی چھڑکتے رہیں تاکہ یہ خشک نہ ہو جائے۔ اگر تصدیق شدہ بیج کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو بیج کو بھگونے سے پہلے20لیٹر پانی میں 500گرام خوردنی نمک ڈال کر حل کریں اور بیج کو اس میں بھگودیں۔

ناقص اور ہلکا بیج اوپر آ جائے گا۔اسے نتھار کر الگ کر لیں۔بعد ازاں بیج کو پانی سے دھوکر اچھی طرح صاف کرلیں۔ بوائی سے پہلے دوہری رانی کرکے ہل چلا ئیں۔ اگر دھان کی کاشت وتر حالت میں کی گئی ہو تو بوائی کے فورا بعد قبل از اگااثرکرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کریں۔اگر کاشت خشک زمین میں کی گئی ہو تو کاشت کے فورا بعد پانی لگائیں اور اگلے دن قبل از اگا اثرکرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :