وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی ملاقات

بدھ 25 جون 2025 16:22

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات اور سمندر پار مقیم پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے امور پر گفتگو کی گئی۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔\932