بھکر ،ڈپٹی کمشنرکا ضلعی انتظامیہ و سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عہدیداران کے ساتھ بہل سٹی کا رات گئے دورہ کیا

بدھ 25 جون 2025 16:25

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) تحصیل بھکر میں محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ اس دورے کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھکر نے کی، جن کے ہمراہ متعلقہ اداروں کے اہم افسران بھی موجود تھے۔معائنہ ٹیم میں سینیئر مینیجر مانیٹرنگ ایس جی ڈبلیو ایم سی ضلع بھکر انجینئر فرخ سلیم خان، تحصیل مینیجر بھکر انجینئر اے ڈی خان، اور اسسٹنٹ مینیجر مانیٹرنگ صفدر حسین شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بھکر، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل، ڈی پی او ضلع بھکر اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔بہل سٹی، جس کی آبادی تقریباً ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، محرم کے دوران مذہبی جلوسوں کی وجہ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ وفد نے مرکزی جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس میں کوڑا کرکٹ کی صفائی، جھاڑو لگانے کی کارروائیاں، صفائی عملے اور مشینری کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر بھکر نے موقع پر مشاہدات ریکارڈ کیے اور فوری ہدایات جاری کیں تاکہ محرم کے اہم دنوں میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ ایس جی ڈبلیو ایم سی کی مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :