کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک

بدھ 25 جون 2025 16:36

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) کولمبیا کے دوسرے بڑے شہرمیڈلین کے قریب شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق انٹیوکیا محکمہ کے گورنر اینڈریس جولین رینڈن نےاموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلو کی میونسپلٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر مقامی لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سانحے کے بعد کم از کم 15 افراد لاپتہ ہیں ۔ میڈلین شہر کی سرحد سے متصل پہاڑ پر کئی مکانات ملبے تلے دب گئے۔

متعلقہ عنوان :