Live Updates

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید سیلاب ، 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

بدھ 25 جون 2025 16:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید سیلاب کی وجہ سے 80 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو گوئژو کی دو متاثرہ کاؤنٹیز میں تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں سیلاب پر قابو پانے کے لئے ہنگامی ردعمل کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک متاثرہ کاؤنٹی رونگجیانگ میں ایک فٹ بال گرائونڈ میں تین میٹر پانی کھڑا ہے جبکہ بعض رہائشی عمارتوں کی دو ،دو منزلیں سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر تک تقریباً 80,900 لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وسطی چینی صوبے ہنان میں شدید بارش کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :