مظفرگڑھ،قصبہ جوانا بنگلہ اڈہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکراجانے کے نتیجے میں ماں جاں بحق،بیٹا زخمی ہوگیا

بدھ 25 جون 2025 16:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) تحصیل رنگپور کے نواحی قصبہ جوانا بنگلہ اڈہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکراجانے کے نتیجے میں ماں جاں بحق،بیٹا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے نواحی قصبہ جوانا بنگلہ اڈہ کے قریب موٹرسائیکل ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد پیچھے سے آنے والے ٹرالر کے نیچے آ گئی جبکہ لڑکا دوسری سائیڈ پر گر گیا، خاتون کی موقع پرجاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو سٹاف نے نعش اور زخمی لڑکے کو قانونی کارروائی کےلئے پولیس کی موجودگی میں آر ایچ سی ہسپتال رنگ پور منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ ارشاد مائی زوجہ ریاض حسین اور لڑکے کی 12 سالہ محمد زین ولد ریاض حسین کے نام سے ہوئی ہے۔\378