کمشنر کا واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے جاری کام کا جائزہ

بدھ 25 جون 2025 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے زیر نگرانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے جاری کام کا موقع پر جاکر جائزہ لیا۔ کمشنر نے اقبال کالونی ، بلاک نمبر 28، رحمت پارک اور چیمہ کالونی میں قائم فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ میں آگاہ کیا کہ سرگودہا شہر کے تمام 32 فلٹریشن پلانٹس پر بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 30 جون 2025ء تک یہ مکمل طور پر فعال کر دیے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ڈویژن کی سطح پر مجموعی طور پر 88 پلانٹس کی اپ گریڈ یشن کی جا رہی ہے۔ ان تمام پلانٹس کی لیب ٹیسٹنگ جاری ہے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آپریٹرز کی تعیناتی بھی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

علاؤہ ازیں کمشنر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے حال ہی میں تعمیر کردہ اقبال کالونی پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی، تزئین و آرائش اور عوامی سہولتوں کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایک شہری نے بلاک نمبر 34 میں سیوریج کے سنگین مسائل سے آگاہ کیا، جس پر کمشنر نے ایم او آئی کو فوری طور پر موقع پر جا کر کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :