پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں، پشاور ایئرپورٹ حکام

بدھ 25 جون 2025 17:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں، پشاور ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں 24 گھنٹے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ممالک جانے والے فلائٹس کو ایک دن کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس دوران دو ہزار سے زیادہ مسافروں کی آمد و رفت غیر یقینی صورت حال کا شکار رہی، جبکہ اس صورتحال کے باعث پشاور سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

پشاور ہوائی اڈے پر عرب ممالک کی پروازوں کے مسافروں کو اگلے دن آنے کی ہدایات دی گئی تھی، جس پر زیادہ تر مسافروں نے ہوائی اڈے پر ہی رات گزاری تھی، اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو بھی روک دیا گیا تھا۔قومی ایئر لائن سمیت مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر جو سفر کرنے کے منتظر تھے، شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :