بلتورو گلیشیئر پر پھنسے جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کرلیا

بدھ 25 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کیلئے والے جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کیلئے جانے والا جاپانی کوہ پیما صحت کے مسائل کا شکار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے بلتورو گلیشیئر سے ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہ پیما کو ہزاروں فٹ کی بلندی سے آرمی ہیلی کاپٹر نے اسکردو پہنچایا، جہاں سے اسے ریسکیو ٹیموں نے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل ( سی ایم ایچ ) منتقل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاپانی کوہ پیما ٹیم کے ہمراہ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے جارہا تھا کہ صحت کے مسائل کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :