ڈی سی اور ایس ایس پی ملیرکاامام بارگاہوں کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

جمعرات 26 جون 2025 00:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو اورایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ملیر سٹی میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیااورمرکزی جلوس کے روٹس ، داخلی و خارج راستوں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سمیت سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق دورے کے دوران ڈی سی اور ایس ایس پی ملیر نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی، جنہوں نے جلوس اور مجالس کے دوران درپیش ممکنہ مسائل، ٹریفک کنٹرول، صفائی، روشنی، اور پانی کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔

ایس ایس پی ملیر نے متعلقہ ایس ایچ او اور سیکیورٹی اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں،واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کو فعال رکھا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جائے کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :