خیبرپختونخوا پولیس کا رات کے اوقات میں آپریشنز کیلئے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

جمعرات 26 جون 2025 15:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)خیبر پختونخوا پولیس نے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے،آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ تھرمل ڈرونز کی خریداری سے رات کے اوقات آپریشنز میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

آئی جی خیبرپختونخوا زوالفقار حمید کے مطابق ضم شدہ قبائلی اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے، پوری دنیا میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے،پولیس کو تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے ڈورنز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو رات کے وقت تھرمل ڈرونز کی بھی ضرورت ہے، ڈرونز کی خریداری پر کام جاری ہے، جلد اس کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :