
صحت کے شعبے کی اصلاحات گورننس روڈ میپ کے تحت اولین ترجیح: چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ
جمعرات 26 جون 2025 17:19
(جاری ہے)
پرائمری ہیلتھ کئیر کی سطح پر سہولیات بہتر بنانے کے لیے لازمی ادویات کی دستیابی اور انفراسٹرکچر و طبی آلات کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت ای پی آئی پروگرام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو معمول کی حفاظتی مہمات میں شامل کرے گی۔خاندانی منصوبہ بندی کی ادویات محکمہ بہبود آبادی کے ذریعے بنیادی صحت مراکز میں ان کی 100فیصد دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ریجنل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں لیول تھری ٹراما سینٹرز اور میموگرافی مشینوں کی فراہمی کے ذریعے صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کو بہتر بنانے کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹس اور نرسریاں قائم کی جائیں گی۔ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی پرائمری سطح تک ممکن ہو سکے۔محکمہ صحت ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرے گا، جس سے تمام عملے کی معلومات اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے ممکن ہوں گے۔روڈ میپ میں یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 90 فیصد مینجمنٹ پوزیشنز پر ایڈیشنل چارج کی بجائے باقاعدہ طور تعیناتیاں کی جائیں گی جبکہ ڈاکٹروں، دائیوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔صوبے بھر میں صحت کے نظام کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ''کے پی ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ'' قائم کیا جائے گا۔ضم شدہ اضلاع تک انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے عملے کو توسیع دی جائے گی تاکہ نگرانی کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔خیبرپختونخوا کی ہیلتھ سیکٹر پالیسی 2018 کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ازسرنو ترتیب دیا جائے گا۔ہیلتھ سیکٹر ریفارم یونٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے اس کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ہیلتھ کیئر کمیشن کو قانونی اصلاحات اور لائسنسنگ و سرٹیفیکیشن کی صلاحیت بڑھا کر مؤثر ادارہ بنایا جائے گا۔ہیلتھ فاؤنڈیشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے لئے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ معاہدوں کی بہتر نگرانی ممکن ہو۔میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی ائیز) کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے بھی پالیسی رہنما اصول تیار کیے جائیں گے۔روڈ میپ کے تحت 54 کیٹیگری-ڈی ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کیا جائے گا، جبکہ مزید 20 ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ذیابیطس کنٹرول پروگرام کے تحت انسولین کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ان اقدامات سے مقامی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے صحت کے شعبے میں عوام کو نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.