چینی فوج دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گی، چین

جمعرات 26 جون 2025 17:44

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ چینی فوج شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے رکن ممالک کی فوجوں کے ساتھ مل کر شنگھائی سپرٹ کو آگے بڑھانے، دفاعی تعاون کو مزید وسیع اور مضبوط بنانے اور ایک مشترکہ گھر کی تعمیر کے لئےکام کرے گی جس میں یکجہتی اور باہمی اعتماد، امن و آشتی، خوشحالی اور انصاف، دوستی اور انصاف، خوشحالی اور ترقی کے ذریعے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

یہ بات جمعرات کو چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل ژانگ ژیاوگانگ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اجلاس 25 سے 26 جون 2025 تک چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون نے اجلاس کی صدارت کی اور تقریر کی۔ رواں سال، چین شنگھائی تعاون تنظیم کا چیئر ہے اور وزیر دفاع کے اجلاس کی میزبانی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے اہم سرگرمی ہے۔

ترجمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاعی اور سلامتی تعاون میں چینی فوج کی شرکت کو متعارف کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام اور ترقی کے پورے عمل میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون نے خصوصی اہمیت کا حامل کردار ادا کیا ہے۔ چین نے فعال طور پر سٹریٹجک کمیونیکیشن کو فروغ دیا ہے، ٹھوس تعاون کو مضبوط بنایا ہے اور تعاون کے بہت سے پروگرام شروع کیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے چین نے وزیر دفاع کی میٹنگ، چیفس آف جنرل سٹاف میٹنگ، بین الاقوامی فوجی تعاون تنظیموں کی میٹنگ وغیرہ کا اہتمام کیا ہے یا اس میں شرکت کی ہے جن ذریعے چین نے تمام رکن ممالک کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کیا ہے، اتفاق رائے تک پہنچ کر بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر ’’ایس سی او کی آواز‘‘ کو فروغ دیا ہے۔

دوسرا، چین نے مشترکہ مشق ’’امن مشن‘‘ ، فوجی ٹیٹو اور ماہرین کے ورکنگ گروپ کے اجلاسوں فین فیر فار پیس کی میزبانی کی ہے، ان میں متعدد بار شرکت کی ہے اور فوجی ادویات، فوجی نقل و حمل، فوجی ترجمہ اور دیگر شعبوں پر پیشہ ورانہ تبادلے لئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط اور مستحکم کیا گیا ہے۔ تیسرا، چین نے سینئر سطح کے افسران کے لیے ایس سی او سیمینار، ایس سی او جونیئر اور مڈل لیول آفیسرز ایکسچینج اور’’ ایس سی او+‘‘ ینگ سکالرز سیلون کا آغاز اور ان کا انعقاد کیا، ان سبھی نے ایس سی او کے رکن ممالک کے سروس ممبران کے درمیان تبادلے کے چینلز کو تقویت بخشی ہے اور ان کی دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :