پری مون سون بارش، گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ عارضی طور پر معطل

جمعرات 26 جون 2025 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) شہر میں پری مون سون بارش کے باعث تکنیکی مشکلات کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گاڑیوں کی ایمیشن (دھواں خارج ہونی)کی ٹیسٹنگ کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ بارش سے شہریوں کوبوتھس پرمشکل کاسامناتھا جس کی وجہ سے جمعرات کے روز شہرمیں گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ روک دی گئی ، شاہرائوں پرممکنہ پانی جمع ہونے کی صورت میں شہریوں کومشکل کاسامناہوسکتا تھا ۔انہوں نے مزید کہ کہ ایمیشن ٹیسٹنگ فورس کو بارش سے بچانے کے لئے ٹیسٹنگ معطل کی گئی،بارش تھمنے پر آج ایمیشن ٹیسٹنگ بحال کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :