نارووال،رکشے کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ ،دو خواتین سمیت چار مسافرشدید زخمی

جمعرات 26 جون 2025 17:48

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)رکشے کا ٹائر پھٹنے سے حادثے میں میلہ دیکھنے جانے والی دو خواتین سمیت چار مسافرشدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ظفروال کنگرا روڈ پرنالہ ڈیک کے قریبی گاں سرجال کے رہائشی دو خواتین سمیت چار مسافر جو کہ چاملے وال میلہ دیکھنے جا رہے تھے کہ اچانک رکشے کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوکرشدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں فوزیہ زوجہ احمد، نذیرہ بی بی زوجہ دلاور، وقاص ولد اکرم اور بشارت ولد عبدالحمید شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال منتقل کردیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :