لاہور،ہسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں،تفتیش شروع

جمعرات 26 جون 2025 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) نشتر کالونی کے نجی ہسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔

(جاری ہے)

لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :