فوڈاتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،1ہزار 800کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف

26سپلائرز،شاپس، 74ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ، سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیے گئے ‘عاصم جاوید

جمعرات 26 جون 2025 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 1ہزار 800کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں ۔ 26سپلائرز،شاپس، 74ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ، سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی،بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر جرمانے عائد، مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی،ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ،ٹولنٹن مارکیٹ میں جدید سلاٹر ہاس بنایا جا رہا ہے،بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنیذبح کروائیں۔

متعلقہ عنوان :