ٴپنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈگری شو کاانعقاد

جمعرات 26 جون 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام بی ایف اے ٹیکسٹائل ڈیزائین کی طالبات کے تھیسسزپر مبنی فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالدمحمود، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسرڈاکٹر محبوب حسین، کالج پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ نسیم، انچارج ڈاکٹر اسناء مبشرہ،فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں طالبات نے زندگی کے مختلف شعبوں میں مستعمل ٹیکسٹائل مصنوعات کے منفرد نمونوں کی نمائش کی اور مختلف اشیاء سے ٹیکسٹائل کے فن پارے تخلیق کئے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ طالبات نے کمال مہارت سے منفرد ڈیزائن پر مبنی ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کیں جو مہارت کے اعتبار سے کسی بھی پروفیشنل ڈیزائنر سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کے تمام آئیڈیاز مارکیٹ میں قابل فروخت ہیں۔ انہوں نے کہا طالبات کا کام اس قابل ہے کہ انہیں اپنی کمپنیاں قائم کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے ہر شعبے میں نامور فنکارپیدا کئے ہیں۔