اسپین میں اسکیٹ بورڈنگ کا دن منایا گیا

جمعرات 26 جون 2025 20:17

اسپین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) اسپین میں اسکیٹ بورڈنگ کا دن منایا گیا۔میڈرڈ میں گو اسکیٹ بورڈنگ ڈے کے موقع پر اپنے اپنے اسکیٹ بورڈز اٹھائے ہر عمر کے سینکڑوں اتھلیٹس نے شرکت کی اور شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں اپنی مہارت، ہنر اور کرتب کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سات سال کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کرنے والی سنڈی پچیکو نے اسکیٹنگ کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے بغیر اپنے ا?پ کو ادھورا محسوس کرتی ہیں۔ا?خر میں تمام اسکیٹ بورڈرز نے ٹریفک کے ہجوم کا رخ کیا اور چلتی گاڑیوں کے درمیان اسکیٹنگ کی۔

متعلقہ عنوان :