ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز ایسٹبورن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 27 جون 2025 17:17

ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز   ایسٹبورن   اوپن ٹینس مینز   سنگلز سیمی  فائنل  میں ..
ایسٹبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) امریکا کے نامور ٹینس کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے ٹینس سٹار ڈین ایوانز کا مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو موقع مل رہا ہے۔ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی مارکوس اینڈریس گیرون کو شکست دی ۔انگلینڈ میں ایسٹبورن کے ڈیون شائر پارک ایل ٹی سی میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کے نامور ٹینس کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی مارکوس اینڈریس گیرون کو 5-7، 6-4 اور 5-7سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔\932

متعلقہ عنوان :